the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گلبرگہ یکم جولائی(اعتماد نیوز):کرناٹک میں بائیک ایمبولینس سرویس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ یہ بات یو ٹی قادر وزیر صحت نے آج کرناٹک قانون ساز کونسل میں بتائی ۔وہ کے گنیش کارنیک کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ گنیش کارنیک نے وزیر صحت سے سوال کیا تھا کہ اُنہوں نے موٹر بائیک ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کر کے پورے ملک کی توجہہ اپنے جانب مبذول کر لی تھی لیکن اس منصوبہ پر ایک سال گذرنے کے باوجود عمل کیوں نہیں ہوا۔ وزیر صحت یوٹی قادر نے



بتایا کہ یہ منصوبہ ریاست کے اُن شہری علاقوں میں روبہ عمل لایا جائیگا جہاں ٹرافک کا زبردست اژدھام ہے ۔ تجرباتی طور پر بنگلور کے 20بلدی وارڈس میں موٹر بائیک ایمبولینس سرویس شروع کی جائیگی اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے ریاست کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائیگا۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ ٹرافک کے اژدھام کے سبب ایمبولینس گاڑیوں کو مریضوں کو فوری اسپتالوں تک پہنچانے میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں اسی لئے اُنہوں نے موٹر بائیک ایمبولینس سرویس کا منصوبہ بنایا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.